57

اسرائیلی حملوں نےتیل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا،قطرپرحملےکےبعد مہنگائی میں 2% تک جست

نیویارک (ایچ آراین ڈبلیو): اسرائیل کے قطر پر حملے نے عالمی تیل کی منڈیوں میں ہلچل پیدا کردی ہے، جس کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں 2% تک اضافہ دیکھنے میں آیا۔ منگل کو دوحہ میں حماس قیادت پر ہونے والے حملے کے بعد بین الاقوامی منڈی میں ڈیلوٹی آئل فی بیرل 62.63 ڈالر جبکہ برینٹ کروڈ آئل 66.39 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔

ماہرین معاشیات کے مطابق، خطے میں جاری تشدد اور ایران و قطر جیسے تیل پیدا کرنے والے ممالک پر حملوں کے اثرات عالمی معیشت پر مرتب ہو رہے ہیں۔ یہ دوسرا موقع ہے جب اسرائیلی کارروائیوں کے بعد تیل کی قیمتوں میں فوری اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر خطے میں تناؤ جاری رہا تو تیل کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے، جس کا اثر عالمی معیشت پر پڑے گا۔ خاص طور پر یورپ اور ایشیا کے ممالک جن کا انحصار خلیجی ممالک سے تیل درآمد کرنے پر ہے، انہیں سب سے زیادہ متاثر ہونے کا امکان ہے۔

———————-
ایچ آراین ڈبلیو کی اپیل:
ہم عوام تک غیر جانبدار اور سچی خبریں پہنچانے کے لیے پرعزم ہیں۔ اگر آپ بھی معیاری صحافت کو فروغ دینا چاہتے ہیں، تو براہ کرم ہمارے ساتھ جڑیں۔ آپ کا عطیہ ہمیں حقائق کی روشنی پھیلانے میں مدد دے گا۔

سچائی کی تحریک میں شامل ہوں۔ عطیہ دیں۔
ویب سائٹ: hrnww.com/donate

اپنا تبصرہ بھیجیں