نئی دہلی (ایچ آراین ڈبلیو): بھارتی فضائیہ نے وزارت دفاع کو 114 نئے رافیل لڑاکا طیارے خریدنے کی تجویز پیش کی ہے، جس کی مالیت 2 لاکھ کروڑ بھارتی روپے سے زیادہ تخمینہ کی جا رہی ہے۔ یہ طیارے فرانسیسی کمپنی ڈاسالٹ ایوی ایشن اور بھارتی ایرو اسپیس کمپنیوں کے اشتراک سے “میڈ ان انڈیا” کے تحت تیار کیے جائیں گے، جس میں 60 فیصد سے زائد مقامی مواد استعمال ہوگا۔
دفاعی ذرائع کے مطابق، یہ تجویز چند روز قبل وزارت دفاع کو موصول ہوئی ہے اور اس پر ڈیفنس پروکیورمنٹ بورڈ میں غور کیا جائے گا۔ اگر تجویز منظور ہوتی ہے تو یہ بھارت کی تاریخ کا رافیل طیاروں کا سب سے بڑا دفاعی معاہدہ ہوگا، جس کے بعد بھارت کے پاس فرانسیسی ساختہ طیاروں کی کل تعداد 176 ہو جائے گی۔
یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب بھارت پہلگام واقعے کے بعد آپریشن سندور کے دوران پاکستانی فضائیہ کے ہاتھوں اپنے 6 لڑاکا طیاروں (بشمول رافیل) کے نقصان کا سامنا کر چکا ہے۔ دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق، بھارت کی یہ کوشش خطے میں ہتھیاروں کی دوڑ کو تیز کر سکتی ہے۔
—————————-
ایچ آراین ڈبلیو کی اپیل:
ہم عوام تک غیر جانبدار اور سچی خبریں پہنچانے کے لیے پرعزم ہیں۔ اگر آپ بھی معیاری صحافت کو فروغ دینا چاہتے ہیں، تو براہ کرم ہمارے ساتھ جڑیں۔ آپ کا عطیہ ہمیں حقائق کی روشنی پھیلانے میں مدد دے گا۔
سچائی کی تحریک میں شامل ہوں۔ عطیہ دیں۔
ویب سائٹ:hrnww.com/donate


