غزہ (ایچ آراین ڈبلیو): اسرائیلی فوج کے خونریز حملوں کا سلسلہ جاری ہے، جس میں تازہ کارروائیوں کے دوران 65 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔ شہدا میں ایک ہی خاندان کے 14 ارکان بھی شامل ہیں، جن کے گھر کو قابض فوج نے بمباری سے تباہ کر دیا۔
عالمی میڈیا کے مطابق، اسرائیلی فوج نے غزہ کے ایک پناہ گزین کیمپ میں واقع اسکول پر بھی حملہ کیا، جہاں بے گھر فلسطینیوں نے پناہ لے رکھی تھی۔ اس حملے کے بعد غزہ میں شہدا کی کل تعداد 64,756 اور زخمیوں کی تعداد 164,059 ہو گئی ہے۔
مغربی کنارے میں بھی اسرائیلی فوج کے مظالم جاری ہیں، جہاں 1,500 سے زائد فلسطینیوں کو غیر قانونی چھاپوں کے دوران گرفتار کیا گیا ہے۔ حماس نے ان گرفتاریوں کو “اجتماعی سزا” اور بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
———————————-
ایچ آراین ڈبلیو کی اپیل:
ہم عوام تک غیر جانبدار اور سچی خبریں پہنچانے کے لیے پرعزم ہیں۔ اگر آپ بھی معیاری صحافت کو فروغ دینا چاہتے ہیں، تو براہ کرم ہمارے ساتھ جڑیں۔ آپ کا عطیہ ہمیں حقائق کی روشنی پھیلانے میں مدد دے گا۔
سچائی کی تحریک میں شامل ہوں۔ عطیہ دیں۔
ویب سائٹ:hrnww.com/donate


