اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو): پاکستان میں پہلی بار عالمی سطح کا مقابلہ حسن قرات منعقد کیا جائے گا۔ وزارت مذہبی امور کے زیر اہتمام یہ مقابلہ 24 سے 29 نومبر تک اسلام آباد میں ہوگا، جس میں 57 اسلامی ممالک کے نوجوان قاریان کرام شرکت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق، تقریب کی تیاریاں شروع ہو چکی ہیں اور اس موقع پر سیکرٹری جنرل او آئی سی اور امام کعبہ کی شرکت متوقع ہے۔ یہ مقابلہ نہ صرف پاکستان بلکہ پورے اسلامی دنیا میں قرآن کریم کے فروغ اور نوجوان نسل کو اس سے جوڑنے کا اہم قدم ہے۔
وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ یہ پروگرام بین المذاہب ہم آہنگی اور قرآن کریم کی تعلیمات کو عالمی سطح پر پھیلانے کے عزم کا حصہ ہے۔ مقابلے کے فاتحین کو اعزازی انعامات سے نوازا جائے گا۔
—————————————–
ایچ آراین ڈبلیو کی اپیل:
ہم عوام تک غیر جانبدار اور سچی خبریں پہنچانے کے لیے پرعزم ہیں۔ اگر آپ بھی معیاری صحافت کو فروغ دینا چاہتے ہیں، تو براہ کرم ہمارے ساتھ جڑیں۔ آپ کا عطیہ ہمیں حقائق کی روشنی پھیلانے میں مدد دے گا۔
سچائی کی تحریک میں شامل ہوں۔ عطیہ دیں۔
ویب سائٹ:hrnww.com/donate


