54

پنجاب میں سیلاب سے تباہی کی مکمل تصویر، 97 اموات اور 45 لاکھ سے زائد متاثرین

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے حالیہ سیلاب سے ہونے والے نقصانات کی مکمل رپورٹ جاری کی ہے، جس کے مطابق صوبے میں 97 افراد جاں بحق ہوئے ہیں اور 45 لاکھ سے زائد شہری متاثر ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق دریائے راوی، ستلج اور چناب میں آنے والے سیلاب سے 4,500 سے زائد دیہات بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق:

دریائے چناب: 2,334 دیہات متاثر

دریائے ستلج: 672 دیہات متاثر

دریائے راوی: 1,482 موضع جات متاثر

ریلیف کمشنر کے مطابق، سیلاب میں پھنسے 24 لاکھ 51 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا، جبکہ 19 لاکھ ایک ہزار مویشیوں کو بھی بچایا گیا۔ متاثرہ علاقوں میں 396 ریلیف کیمپ قائم کیے گئے ہیں، جہاں متاثرین کو خوراک، ادویات اور دیگر ضروری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

——————————————–
ایچ آراین ڈبلیو کی اپیل:
ہم عوام تک غیر جانبدار اور سچی خبریں پہنچانے کے لیے پرعزم ہیں۔ اگر آپ بھی معیاری صحافت کو فروغ دینا چاہتے ہیں، تو براہ کرم ہمارے ساتھ جڑیں۔ آپ کا عطیہ ہمیں حقائق کی روشنی پھیلانے میں مدد دے گا۔

سچائی کی تحریک میں شامل ہوں۔ عطیہ دیں۔
ویب سائٹ:hrnww.com/donate

اپنا تبصرہ بھیجیں