لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)معروف گلوکار فتح علی خان نے ایک ریسٹورنٹ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کے پاس ریسٹورنٹ انتظامیہ کے خلاف واضح ثبوت موجود ہیں، جن کی بنیاد پر وہ عدالت میں کیس دائر کریں گے۔
فتح علی خان کے مطابق، “ریسٹورنٹ والوں نے ملی بھگت سے کام لیا ہے اور اب ان کا جھوٹ پکڑا گیا ہے۔ حادثے کے تقریباً تین ماہ بعد انہی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ویڈیو لیک کی گئی، جو ان کی بدنیتی کو ظاہر کرتی ہے۔” انہوں نے مزید بتایا کہ واقعے کے بعد انہیں نامعلوم نمبروں سے دھمکی آمیز کالز بھی موصول ہوئیں، جن میں ان کی خیریت دریافت کرنے کے بہانے انہیں ہراساں کیا گیا۔
گلوکار نے زور دیا کہ وہ نہ صرف ریسٹورنٹ کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے، بلکہ اسے بند کروانے کی بھی کوشش کریں گے، تاکہ عوام کو ایسی غیر ذمہ دار انتظامیہ سے بچایا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ “یہ معاملہ صرف میرے ساتھ نہیں، بلکہ عوامی سلامتی سے جڑا ہوا ہے۔”
——————————————-
ایچ آراین ڈبلیو کی اپیل:
ہم عوام تک غیر جانبدار اور سچی خبریں پہنچانے کے لیے پرعزم ہیں۔ اگر آپ بھی معیاری صحافت کو فروغ دینا چاہتے ہیں، تو براہ کرم ہمارے ساتھ جڑیں۔ آپ کا عطیہ ہمیں حقائق کی روشنی پھیلانے میں مدد دے گا۔
سچائی کی تحریک میں شامل ہوں۔ عطیہ دیں۔
ویب سائٹ:hrnww.com/urdu


