87

پنجاب پولیس کی خاتون افسر کا عالمی اعزاز ، پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کر دیا

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو) پنجاب پولیس کی خاتون افسر کا عالمی اعزاز ، پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کر دیا

انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف ویمن پولیس نے ایس پی عائشہ بٹ کو Excellence in Performance Award ایوارڈ 2025ء کے لئے منتخب کر لیا،

گلاسگو سکاٹ لینڈ میں اس سال ستمبر میں منعقد ہونے والی 62ویں سالانہ کانفرنس میں ایس پی عائشہ بٹ کو عالمی ایوارڈ سے نوازا جائے گا، ترجمان پنجاب پولیس

ایس پی عائشہ بٹ ان دنوں سٹی ٹریفک افسر گوجرانوالہ کی حیثیت سے خدمات سر انجام دے رہی ہیں، ترجمان پنجاب پولیس

یہ ایوارڈ ہر سال دنیا بھر سے ایک خاتون پولیس افسر کو اپنے معاشرے کیلئے غیر معمولی خدمات کے اعتراف میں دیا جاتا ہے، ترجمان پنجاب پولیس

عائشہ بٹ کو پولیسنگ کے شعبے میں شاندار کارکردگی اور خدمات کے اعتراف میں ایوارڈ کے لئے منتخب کیا گیا ہے، ترجمان پنجاب پولیس

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ایس پی عائشہ بٹ محکمہ پولیس کا نام روشن کرنے پر مبارکباد،

اپنا تبصرہ بھیجیں