اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو): بنگلادیش نے پاکستان میں حالیہ سیلاب سے ہونے والی جانی و مالی نقصانات پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے امدادی پیشکش کی ہے۔ بنگلادیش کے مشیر برائے مذہبی امور اے ایف ایم خالد حسین نے جمعرات کو وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں چیف ایڈوائزر محمد یونس کا خط پیش کیا اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر غور کیا گیا۔
ملاقات میں بنگلادیشی ہائی کمشنر محمد اقبال حسین خان کی موجودگی میں دونوں طرف سے باہمی تعاون اور اعلیٰ سطحی دوروں کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ نیز، پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان براہ راست پروازوں کی بحالی کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ بنگلادیشی مشیر نے وزیراعظم شہباز شریف کو بنگلادیش کے دورے کی دعوت بھی دی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ “پاکستان اور بنگلادیش کے تعلقات مشترکہ تاریخ، ثقافتی روابط اور گہری وابستگیوں پر استوار ہیں۔” انہوں نے بنگلادیش کی امدادی پیشکش کو دونوں ممالک کے مخلصانہ رشتے کی علامت قرار دیا۔
—————————————-
ایچ آراین ڈبلیو کی اپیل:
ہم عوام تک غیر جانبدار اور سچی خبریں پہنچانے کے لیے پرعزم ہیں۔ اگر آپ بھی معیاری صحافت کو فروغ دینا چاہتے ہیں، تو براہ کرم ہمارے ساتھ جڑیں۔ آپ کا عطیہ ہمیں حقائق کی روشنی پھیلانے میں مدد دے گا۔
سچائی کی تحریک میں شامل ہوں۔ عطیہ دیں۔
ویب سائٹ:hrnww.com/donate


