ملتان (ایچ آر این ڈبلیو)جلالپور پیروالا میں دو روز قبل پیش آنے والے نجی کشتی حادثے میں مزید دو لاشوں کے برآمد ہونے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 7 ہو گئی ہے۔ ریسکیو اہلکاروں کے مطابق، بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات پیش آنے والے اس سانحے میں 28 افراد سوار تھے، جن میں سے 19 کو بچا لیا گیا تھا۔
ریسکیو ٹیموں نے مسلسل آپریشن جاری رکھتے ہوئے دو مزید لاشیں نکال لی ہیں۔ حادثے کے بعد دو افراد درخت پر پناہ لینے میں کامیاب ہو گئے تھے، جنہیں بعد میں محفوظ طریقے سے ریسکیو کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق، یہ حادثہ سیلاب زدہ علاقوں میں نجی کشتیوں کے غیر محفوظ استعمال کا نتیجہ ہے۔ حالیہ واقعات کے پیش نظر بہاولپور میں نجی کشتیوں کو تحویل میں لے کر سرکاری ریسکیو آپریشن کا حصہ بنانے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
——————————————
ایچ آر این ڈبلیو کی اپیل:
ہم عوام تک غیر جانبدار اور سچی خبریں پہنچانے کے لیے پرعزم ہیں۔ اگر آپ بھی معیاری صحافت کو فروغ دینا چاہتے ہیں، تو براہ کرم ہمارے ساتھ جڑیں۔ آپ کا عطیہ ہمیں حقائق کی روشنی پھیلانے میں مدد دے گا۔
سچائی کی تحریک میں شامل ہوں۔ عطیہ دیں۔
ویب سائٹ:hrnww.com/donate


