اسلام آباد (ایچ آر این ڈبلیو) وزیراعظم شہباز شریف نے وزارت خزانہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ سیلاب زدہ علاقوں میں رہنے والے شہریوں کے بجلی کے بلوں میں ایک ماہ کی معافی کے لیے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے فوری رابطہ کرے۔ ذرائع کے مطابق، وزیراعظم نے زور دیا کہ “سیلاب متاثرین کو فوری ریلیف دیا جائے، چاہے وہ شہری ہوں یا دیہاتی۔”
یہ فیصلہ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کے اس مطالبے کے بعد آیا ہے جس میں انہوں نے سیلاب سے متاثرہ کسانوں کے بجلی بل معاف کرنے پر زور دیا تھا۔ وزیراعظم نے اس سے قبل ملک میں زرعی اور موسمیاتی ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان بھی کیا تھا۔
ذرائع کے مطابق، وزارت خزانہ آئی ایم ایف کے ساتھ اس ممکنہ ریلیف پیکیج پر فوری مذاکرات شروع کرے گی، جس کا مقصد متاثرہ خاندانوں کے مالی بوجھ میں کمی لانا ہے۔ یہ ریلیف پورے پاکستان کےسیلاب زدہ علاقوں کے لیے یکساں ہوگا۔
ایچ آر این ڈبلیو کی اپیل:
ہم عوام تک غیر جانبدار اور سچی خبریں پہنچانے کے لیے پرعزم ہیں۔ اگر آپ بھی معیاری صحافت کو فروغ دینا چاہتے ہیں، تو براہ کرم ہمارے ساتھ جڑیں۔ آپ کا عطیہ ہمیں حقائق کی روشنی پھیلانے میں مدد دے گا۔
سچائی کی تحریک میں شامل ہوں۔ عطیہ دیں۔
ویب سائٹ:hrnww.com/urdu


