کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) پاکستان اپنے بانی قائداعظم محمد علی جناح کی 77ویں برسی آج منا رہا ہے۔
محمد علی جناح کو 1937 میں قائداعظم کا خطاب دیا گیا تھا، انہوں نے برصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک آزاد وطن کی تحریک کی قیادت کی، جس کے نتیجے میں 1947 میں پاکستان معرض وجود میں آیا۔ آزادی کے بعد وہ پاکستان کے پہلے گورنر جنرل بنے اور 11 ستمبر 1948 کو اپنی وفات تک اس عہدے پر فائز رہے۔
اس دن کو ملک بھر میں خراج عقیدت، تقاریب اور مختلف پروگراموں کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔


