صنعا(ایچ آر این ڈبلیو) یمن کے دارالحکومت صنعا اور صوبہ الجوف پر اسرائیلی فضائیہ کے وحشیانہ حملوں میں 9 بے گناہ شہری شہید اور 118 سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ یمنی وزارت صحت کے مطابق یہ تعداد مزید بڑھ سکتی ہے کیونکہ امدادی کارکن اب بھی ملبے تلے دبے لوگوں کو نکالنے میں مصروف ہیں۔
حملوں میں شہری آبادیوں، رہائشی علاقوں، ایک طبی مرکز اور الحزم میں سرکاری کمپاؤنڈ کو بے رحمانہ طریقے سے نشانہ بنایا گیا۔ یمنی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے اخلاقی رہنمائی کے ہیڈکوارٹر جیسے غیر فوجی مقامات کو بھی تباہ کر دیا۔
اسرائیلی فوج نے حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے حوثیوں کے فوجی اہداف کو نشانہ بنایا تھا۔ تاہم، مقامی ذرائع اور انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ اس حملے میں زیادہ تر شہری ہی متاثر ہوئے ہیں۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ حوثیوں کے ممکنہ ڈرون حملے کے “جواب” میں کیا گیا تھا۔ انہوں نے مزید دھمکی دی کہ وہ ایسے حملے جاری رکھیں گے۔
بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیمیں اسرائیلی جارحیت کی مذمت کر رہی ہیں اور فوری جنگ بندی کی اپیل کر رہی ہیں۔ عالمی برادری کی خاموشی پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔
——————–
ایچ آر این ڈبلیو کی اپیل:
ہم دنیا بھر میں انسانی حقوق کی پامالی کیخلاف آواز بلند کرتے ہیں۔ اگر آپ بھی مظلوموں کی آواز بننا چاہتے ہیں، تو براہِ کرم ہمارے ساتھ جڑیں۔ آپ کا عطیہ ہمیں سچائی کی آواز بلند کرنے میں مدد دے گا۔
سچائی کی تحریک میں شامل ہوں۔ عطیہ دیں۔
ویب سائٹ:hrnw.com/donate


