54

اوگرا نے ایل این جی کی قیمتوں میں مہینے میں دوسری بار اضافہ کر دیا، صارفین پر مہنگائی کا بوجھ بڑھا

اسلام آباد (ایچ آر این ڈبلیو): آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی قیمتوں میں 2.63 فیصد تک کا مزید اضافہ کر دیا ہے، جو اس برس مسلسل مہنگائی کا تسلسل جاری ہے۔

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق، ستمبر کے لیے ایل این جی کی نئی قیمتیں مؤثر ہو چکی ہیں۔ سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز کے نظام پر فی ملین برٹش تھرمل یونٹ (MMBTU) کی قیمت میں 0.28 ڈالر کا اضافہ کرتے ہوئے 12.01 ڈالر مقرر کیا گیا ہے۔ اسی طرح، سوئی سدرن گیس پائپ لائنز کے لیے قیمت میں 0.28 ڈالر اضافے کے بعد فی MMBTU قیمت 11.01 ڈالر ہو گئی ہے۔

یہ اضافہ اس سے پہلے اگست میں ہونے والے 1.46 فیصد اضافے کے بعد آیا ہے، جس سے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو رہا ہے
———–

ایچ آر این ڈبلیو کی جانب سے عوامی فلاح و بہبود کے لیے کیے جانے والے کاموں میں آپ کا ساتھ درکار ہے۔ ہماری صحافت عوام کے حق میں آواز اٹھانے کے لیے وقف ہے۔ اگر آپ ہمارے کام سے متفق ہیں، تو براہِ کرم ڈونیشن دے کر ہمارا ساتھ دیں۔ آپ کا تعاون ہمیں سچی اور بے خوف صحافت جاری رکھنے میں مدد فراہم کرے گا۔

عطیات جمع کرانے کے لیے ہمارے ویب پورٹل وزٹ کریں یا ہمارے بینک اکاؤنٹ میں براہِ راست رقم جمع کروائیں۔ وزٹ کریں، hrnww.com/donate

اپنا تبصرہ بھیجیں