لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)سینئر سیاستدان اور سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی سے ایم کیوایم کے وفد کی ملاقات-ایم کیوایم کے مرکزی راہنما اور تحریک صوبہ پوٹھوہار کے کنوینر زاہد ملک وفد کے قیادت کررہے تھے-محمد علی درانی کی رہائش گاہ پر ہونے والی ملاقات میں وفد نے ملک میں سیلاب کی صورتحال اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا-
وفدنے ملک میں انتظامی بنیادوں پر نئے صوبوں کے قیام اور صوبہ بہاولپور کی بحالی کی جدوجہد پر محمد علی درانی کو خراج تحسین پیش کیا-اجلاس میں ملک میں نئے صوبوں کے قیام کے حوالے سے مل کر کاوشیں کرنے پر اتفاق کیاگیا-نئے صوبوں کا قیام، نیشنل فنانس کمیشن کی منصفانہ تقسیم، صوبائی سطح پر فنانس کمیشن کے اقدامات وقت کی ضرورت ہے، محمد علی درانی کی گفتگو-
سیلاب کی صورتحال کے پیش نظر ملک میں نیشنل ایمرجنسی نافذ کی جائے، محمد علی درانی کی گفتگو-انتظامی بنیادوں پر صوبے بننے سے گورننس کا نظام ٹھیک ہوگا، عوام کے مسائل حل ہوں گے، محمد علی درانی کی گفتگو-بلدیاتی نظام نہ ہونے کی وجہ سے سیلاب نے صورتحال کو مزید خراب کردیا، محمد علی درانی کی گفتگو-صوبوں کے وسائل مخصوص شہروں پر لگنے سے عوام کے مسائل بڑھ رہے ہیں-
صوبے کے وسائل کسی وزیراعلی کی صوابدید نہیں بلکہ آئینی فارمولے کے تحت تمام علاقوں پر مساوی خرچ ہونے چاہییں-محمد علی درانی نے صوبہ پوٹھوہار کے قیام کے لئے تحریک شروع کرنے پر زاہد ملک کو مبارک دی-ملاقات میں ایم کیوایم پنجاب کے سیکریٹری جنرل کرامت علی شیخ، ایڈیشنل سیکریٹری جنرل عمر علی آغاموجود تھے-


