واشنگٹن (ایچ آراین ڈبلیو) ’ہم اگر اس بار ان تک نہیں پہنچ سکے تو دوبارہ انھیں نشانہ بنائیں گے‘: امریکہ میں اسرائیلی سفیر نے حماس رہنماؤں سے متعلق بیان دیتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ اسرائیلی سفیر کا حماس کے رہنماؤں کو دوبارہ نشانہ بنایا جائے گا،
یروشلم میں عالمی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج میں یہ تشویش پائی جاتی ہے کہ انھوں نے گذشتہ روز دوحہ پر جو فضائی حملہ کیا ہے اس میں حماس کا کوئی سرکردہ رہنما نہیں مارا گیا، بلکہ نسبتاً جونیئر رہنما اس حملے میں نشانہ بنے ہیں۔
حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملے میں اس کے چھ لوگ مارے گئے ہیں مگر ان میں کوئی بھی سینیئر رہنما شامل نہیں ہے۔
جب امریکہ میں اسرائیلی سفیر سے اس حوالے سے سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ’اگر ہم اس بار انھیں نشانہ نہ بنا سکے تو اگلی دفعہ پھر انھیں ہدف بنا لیں گے۔‘
میڈیا سے بات کرتے ہوئے سفیر نے کہا کہ اس حملے کا نشانہ حماس تنظیم تھی۔ انھوں نے کہا کہ ’ہمیں قطر کے لوگوں سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔‘
اسرائیلی سفیر نے اس حملے پر امریکی اور عالمی تنقید سے متعلق کہا کہ اسرائیل جلد اس مرحلے سے باہر نکل آئے گا۔


