56

مقبوضہ بیت المقدس میں بس اسٹاپ پر فائرنگ، 6 ہلاک، 20 سے زائد زخمی

فلسطتین(ایچ آراین ڈبلیو)مقبوضہ بیت المقدس میں ایک بس اسٹاپ کے قریب فائرنگ کے واقعے میں کم از کم 6 افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہو گئے۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب مسلح افراد نے اچانک فائرنگ شروع کر دی، جس کے نتیجے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

ایمرجنسی سروس میگن ڈیوڈ اڈوم کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ایک 50 سالہ شخص اور تین افراد شامل ہیں جن کی عمریں تقریباً 30 برس تھیں۔ زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ کئی افراد کو جائے وقوعہ پر ہی طبی امداد دی گئی۔

اسرائیلی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ حملہ آوروں کو موقع پر ہی “نیوٹرلائز” کر دیا گیا۔ اسرائیلی اخبار ہاریٹز کے مطابق دو مشتبہ حملہ آور مغربی کنارے کے رہائشی تھے جنہوں نے بس اور بس اسٹاپ پر اندھا دھند فائرنگ کی۔

واقعے کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو جائے وقوعہ پر پہنچے اور سیکیورٹی حکام کے ساتھ ہنگامی اجلاس طلب کیا۔ اس دوران شہر کے مختلف مقامات پر سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی۔

مقبوضہ بیت المقدس میں پیش آنے والا یہ واقعہ اس خطے میں بڑھتی ہوئی بے چینی اور کشیدگی کی ایک اور کڑی ہے۔ ا س ر ا ئ ی ل اور فلسطینیوں کے درمیان جاری تنازع نے عام شہریوں کی زندگی کو مستقل خطرے میں ڈال دیا ہے۔ ایسے واقعات نہ صرف انسانی جانوں کا نقصان بڑھاتے ہیں بلکہ خطے کے امن کو بھی مزید غیر یقینی صورتحال سے دوچار کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں