46

اسٹاک مارکیٹ نے 157000 پوائنٹس کا سنگ میل عبور کرنے کی تاریخ رقم کردی

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)معاشی کامیابیوں کی متواترخبروں نےاسٹاک مارکیٹ کی کایا پلٹ دی،کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مثبت تیزی کارجحان دیکھاجارہا ہے،جہاں کاروبارکےشروع ہوتے ہی ہنڈریڈ انڈیکس نے 1001 پوائنٹس بڑھ کر 157088 پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو چھو لیا۔

گزشتہ روزکاروبار کے اختتام پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ 1 لاکھ 56 ہزار87 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔دوسری جانب سمندر پار پاکستانیوں نے صرف 2ماہ میں آئی ایم ایف پروگرام جتنے 6.5 ارب ڈالر وطن بھیجنے کا ریکارڈ قائم کردیا،اس سے بھی اسٹاک پر مثبت اثر پڑ رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں