اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)ہائی وے شکریال کے مقام پر تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا موٹر سائیکل سوار مرد بچ گیا جبکہ خاتون کے سر کے اوپر سے ڈمپر گزرا تو خاتون موقع پر جاں بحق ہوگئی- ٹریفک پولیس اور شہری نے ڈمپر کو مشکل سے روکا ڈرائیور موقع سے بھاگ گیا-
پولیس تھانہ کھنہ اسلام آباد 35 منٹ بعد موقع پر پہنچی اور ڈمپر کو قبضہ میں لے کر تھانے منتقل کر دیا لاش کو پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا-مزید مقامی پولیس مصروف تفتیش ہے-


