بھارت(ایچ آراین ڈبلیو)دنیا بھر میں ذلیل کروانے والے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور امت شاہ کی کا زوال شروع ہو گیا ہے امت مسلمہ کی سب سے بڑی دشمن ہندو مذہبی انتہاء پسند جماعت بی جے پی کی سلطنت میں دراڑیں پڑنا شروع ہو گئی ہیں انہی سے ان دونوں کا تعلق ہے-
دی وائر نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ بی جے پی اندرونی طور پر شدید انتشار اور بغاوت کا شکار ہو چکی ہے اور جبکہ دوسری مذہبی جماعت آر ایس ایس نے بھی مودی سے منہ موڑ لیا ہے جبکہ ریاست بہار کے انتخابات بی جے پی کے لئے زندگی اور موت کا امتحان ثابت ہو رہے ہیں-
قاتل اعظم نریندر مودی کی اقتدار پر گرفت مسلسل کمزور ہوتی جا رہی ہے اور بی جے پی 15 ریاستوں میں حکومت کے باوجود عوامی حمایت تیزی سے کھو رہی ہے-
مودی حکومت نے انفورسمنٹ ڈائریکٹورریت ، سی بی آئی اور انکم ٹیکس کو مخالفین کے خلاف سیاسی ہتھیار بنا دیا اور وہ ان اداروں کو سیاسی مخالفین کو دبانے اور منتخب حکومتیں گرانے کے لئے استعمال کر رہی ہے-
بھارتی چیف جسٹس کو الیکشن کمیشن کی تقرری کمیٹی سے نکالنا مودی حکومت کی بہت بڑی غلطی ہے جو اس کے گلے کی ہڈی بن چکی ہے معاشی ناکامیوں ، سماجی تقسیم ، بے روزگاری ، مہنگائی اور سفارتی غلطیوں کی وجہ سے عوامی اطمینان ختم ہو چکا ہے
بہار سے شکست مودی کی موت ثابت ہو گی-نیز پاکستان کے خلاف آپریشن سندور میں ناکامی کے بعد موری کی مقبولیت بہت حد تک گر چکی ہے-


