51

ایک ارب ڈالر کی پرتعیش کشتی 15 منٹ میں ڈوب گئی، ویڈیو وائرل

ترکیہ(ایچ اراین ڈبلیو)ایک ارب ڈالر کی پرتعیش کشتی 15 منٹ میں ڈوب گئی، ویڈیو وائرل ہوگئی- قریباً ایک ارب ڈالر کی لاگت سے تیار کی گئی کشتی پہلے سفر کے دوران سمندر برد ہوگئی۔ یہ واقعہ شمالی ترکیہ کے ساحل پر پیش آیا جہاں ایک لگژری کشتی سمندر میں اترنے کے چند منٹ بعد ہی ڈوب گئی۔

اس کشتی کو تقریباً ایک ارب ڈالر کی لاگت سے تیار کیا گیا تھا، اس 2 منزلہ کشتی کی لمبائی 85 فٹ تھی۔کشتی کے ڈوبنے پر اس کا کپتان، کشتی کا مالک اور 2 افراد اپنی جان بچانے کیلئے سمندر میں کود پڑے۔یہ کشتی 15 منٹ کے اندر دیکھتے ہی دیکھتے سمندر برد ہوگئی جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

یہ ویڈیو نہ صرف سوشل میڈیا بلکہ عالمی میڈیا کی زینت بھی بنی ہوئی ہے جبکہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ویڈیو پر تبصروں کے ساتھ ساتھ اسے شیئر بھی کیا جارہا ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں