51

پولیو مہم کا آخری روز،1 کروڑ 93 لاکھ سے زائد بچوں کوقطرے پلائے جاچکے ہیں

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)گزشتہ روز کے اختتام تک 1 کروڑ 93 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جا چکے ہیں-پنجاب میں 40 لاکھ، جبکہ سندھ میں تقریباً 84 لاکھ 31 ہزار بچوں کی ویکسینیشن مکمل-خیبرپختونخوا میں 39 لاکھ 93 ہزار اور بلوچستان میں 21 لاکھ 82 ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے-اسلام آباد میں تقریباً 4 لاکھ 64 ہزار بچوں کی ویکسینیشن مکمل ہو چکی ہے-

گلگت بلتستان میں 112,000، اور آزاد کشمیر میں 164,000 بچوں کو ویکسین دی جا چکی ہے-مہم کے دوران اگر آپ کا بچہ پولیو کے قطرے پینے سے محروم رہ گیا ہے تو فوراً 03467776546 پر پیغام بھیجیں-

پولیو کے خاتمے کے لیے معاشرے کے تمام طبقات کو اپنا قومی کردار ادا کرنا ہوگا-پولیو ٹیم کو خوش آمدید کہیں اور بچوں کو پولیو سے محفوظ بنائیں-پانچ سال سے کم عمر ہر بچے کو ہر مہم کے دوران پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلوائیں-پنجاب کے 9 اضلاع میں سیلابی صورتحال کے باعث پولیو مہم موخر کر دی گئی ہے-

جنوبی خیبرپختونخوا، باجوڑ اور اپر دیر میں پولیو مہم 15 ستمبر سے شروع ہوگی-پولیو ٹیم سے رابطے کے لیے 1166 پر کال کریں یا 03467776546 پر واٹس ایپ پیغام بھیجیں-

اپنا تبصرہ بھیجیں