52

سمندر میں کئی انٹرنیٹ کیبلز کٹ گئیں، متعدد ممالک میں سروسز متاثر ہونے کا خدشہ

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)مائیکروسافٹ کے مطابق انٹرنیٹ کیبلز کٹنے کی وجہ سے متعدد ممالک کی انٹرنیٹ سروسز متاثر ہونے کا امکان ہے۔ مائیکروسافٹ کا کہنا ہے کہ سمندر میں انٹرنیٹ کیبلز کٹنے کے واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

اس سے قبل گزشتہ روز پاکستان بھر میں بھی انٹرنیٹ سست روی کا شکار رہا۔ترجمان پی ٹی سی ایل نے بتایا کہ جدہ، سعودی عرب کے قریب سب میرین کیبل کٹ گئی جس کی وجہ سے ملک کے بعض علاقوں میں انٹرنیٹ سست روی کا شکار ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں