52

نوشہرہ،کبر پورہ کے علاقے میں قبائلی رہنما کے گھر پر دستی بموں سے حملہ، 5 افراد زخمی

نوشہرہ(ایچ آراین ڈبلیو)اکبر پورہ کے علاقے میں قبائلی رہنما کے گھر پر دستی بموں سے حملہ، 5 افراد زخمی ہوگئے-خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ اکبر پورہ کے علاقے تورابورا میں قبائلی رہنما کے گھر پر دستی بموں سے حملے میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔ڈان نیوز کے مطابق نوشہرہ پولیس نے بتایا کہ زخمیوں میں 3 مرد، بچی اور خاتون شامل ہیں، جنہیں پبی کے ہسپتال سے لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور ریفر کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گھر کے سربراہ سردار علی کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں تھی، حملہ آوروں نے 2 بم پھینکے تھے، جن میں سے ایک پھٹ نہیں سکا، دھماکے سے گھر کو جزوی نقصان پہنچا۔ذرائع کے مطابق نامعلوم ملزمان نے قبائلی رہنما سردار علی کے گھر پر دستی بم سے حملہ کیا، دھماکے سے پورا علاقہ لرز اٹھا اور 5 افراد زخمی ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں