اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کرتے ہوئے پاکستانی نژاد رکن پارلیمنٹ شبانہ محمود کوبرطانیہ کی وزیرداخلہ مقررکردیا۔ شابنہ محمود اس سےقبل وزیرانصاف کےطورپرخدمات انجام دے رہی تھیں۔
44 سالہ شبانہ محمود کو لیبر پارٹی میں ایک مضبوط، صاف گو اور ’’سیف ہینڈز‘‘ سیاستدان سمجھا جاتا ہے۔ وزارت انصاف میں ان کی جرات مندانہ اور عملی پالیسیوں کو نمایاں اہمیت دی جاتی رہی ہے۔
شبانہ محمود 17 ستمبر، 1980 کو برمنگھم میں پیدا ہوئیں۔ ان کی والدہ کا نام زبیدہ اور والد کا نام محمود احمد ہے۔ ان کے والدین پاکستانی نژاد ہیں اور تعلق آزاد کشمیر میرپور سے ہے۔


