راولپنڈی(ایچ آراین ڈبلیو)امریکا نے سیلاب سے متاثرہ افراد کیلئے امدادی سامان کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچادی-آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی ناظم الامور نے امدادی سامان پاک فوج کے حوالے کیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکا سے مجموعی طور پر 6 پروازوں کے ذریعے امدادی سامان آئے گا، امدادی سامان میں خیمے، جنریٹرز اور پانی نکالنے والی مشینیں شامل ہیں-
49


