66

معروف پاکستانی گلوکارہ قراۃ العین بلوچ جنگلی ریچھ کے حملے سے زخمی ہوگئیں

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)معروف پاکستانی گلوکارہ قراۃ العین بلوچ، جو شوبز انڈسٹری میں کیو بی (QB) کے نام سے بھی جانی جاتی ہیں، دیوسائی نیشنل پارک میں جنگلی ریچھ کے حملے سے زخمی ہو گئیں-

اطلاعات کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب گلوکارہ اپنے دوستوں کے ہمراہ پارک میں کیمپنگ کر رہی تھیں۔ دورانِ کیمپنگ اچانک ایک جنگلی ریچھ ان کے قریب آیا اور حملہ آور ہوگیا۔ اس دوران قرۃ العین بلوچ کو شدید خوف کا سامنا کرنا پڑا اور وہ خود کو بچانے کی کوشش کرتی رہیں، تاہم ریچھ کے ناخن لگنے سے ان کے دونوں بازو زخمی ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں