80

غذائی دہشتگردوں،فوڈ فراڈ مافیا کونکیل ڈالنےکیلئےمیراتھن کارروائیاں جاری

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)غذائی دہشتگردوں اورفوڈ فراڈ مافیا کونکیل ڈالنےکےلیےمیراتھن کارروائیاں جاری ہیں۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کےحکم پرفوڈ سیفٹی ٹیمیں پوری لگن اورجانفشانی کیساتھ فیلڈ میں متحرک ہیں۔جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ سالوں کی نسبت 141.26 فیصد کارروائیوں میں ریکارڈ اضافہ ہواہے،رواں سال ابتک8لاکھ 67ہزار 713 فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی گئی جس میں 2ہزار 343 پوائنٹس بند،1ہزار 186 مقدمات درج،83ہزار 128 پوائنٹس کو 1ارب 10کروڑ 42لاکھ 18ہزار کے جرمانے عائد،15ہزار 185 فوڈ سیمپل لیب ٹیسٹ کےلیے بجھوائے گئے، 4لاکھ 13ہزار 332 ڈیری شاپس، سپلائرز اور22کروڑ 55لاکھ 18ہزار لٹر دودھ کی چیکنگ کی گئی،11لاکھ 80ہزار 740لٹر ملاوٹی دودھ تلف کیا گیا، دودھ میں جعلسازی کیخلاف 361، ناقص گوشت فروخت کرنے پر 261 مقدمات درج کروائے گئے،63ہزار 510 میٹ شاپس،قصاب اور1کروڑ 53لاکھ 21 ہزار کلو سے زائد گوشت کی چیکنگ کی گئی،7لاکھ 6ہزار کلو ناقص گوشت تلف، 204 میٹ شاپس بند کردی گئیں۔ڈی جی فوڈاتھارٹی عاصم جاوید کے مطابق گزشتہ سالوں کی نسبت سال 2025 میں غذائی مفسدین کو ٹف ٹائم دیے ہوئے ہیں،فوڈسیفٹی کےساتھ بہترفوڈچوائسزکی آگاہی بھی دی جارہی ہے،بچوں کی اچھی صحت اور بہتر نشوونما کے لیے سکول نیوٹریشن پروگرام فیز2 کا آغاز کیا گیا ہے،سکول نیوٹریشن پروگرام فیز 2 میں 40 سرکاری سکولوں کے بچوں کی مفت سکریننگ اور ہیلدی لنچ باکس بھی دیے جائیں گے،گوشت اور دودھ کے معیار کو بہتر سے بہترین بنانے کے لیے متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں،وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کیمطابق عوام تک معیاری خوراک کی فراہمی کے لیے بین الاقوامی طرز پر کام کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں