59

رومانیہ کےسفیرکی وزیردفاع سےملاقات، گہرے دفاعی تعاون کاعزم

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)رومانیہ کےسفیرڈین سٹوئینسکونےآج اسلام آباد میں وزیردفاع خواجہ محمد آصف سےملاقات کی۔ملاقاتمیں پاکستان اوررومانیہ کےدرمیان دہائیوں پرانےتعلقات پرتوجہ مرکوزکی گئی جواس سال سفارتی تعلقات کےقیام کی 60ویں سالگرہ منارہے ہیں۔

وزیردفاع نےیورپی یونین کےقابل قدر رکن کے طور پر رومانیہ کی اہمیت اورپاکستان کے ساتھ مضبوط دفاعی تعلقات استوار کرنے پرسراہا۔ انہوں نےپاکستان کے زیر اہتمام کثیر القومی فوجی مشقوں میں رومانیہ کی شرکت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسی مصروفیات امن اور استحکام کے لیے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتی ہیں۔

دونوں فریقین کے مابین دفاعی شعبےمیں تعاون بڑھانے،ماہرین کے باقاعدہ تبادلوں کافروغ اور دفاعی عملے کے درمیان بات چیت کو وسعت دینےپراتفاق کیا گیا۔رومانیہ کےسفیرنےپاکستان کو امن اور استحکام کیلئے کردار ادا کرنے پرخطے کااہم ملک قراردیتے ہوئے دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے رومانیہ کی آمادگی کا اظہار کیا۔

ملاقات کا اختتام پاکستان اور رومانیہ کے درمیان بڑھتی ہوئی شراکت داری کی عکاسی اوردفاعی دوروں کے تبادلوں کو برقرار رکھنے کے باہمی عزم کے اعادہ کے ساتھ ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں