اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)ایم کیو ایم کے مرکزی رہنما اور بین الصوبائی تنظیمی کمیٹی کے جوائنٹ انچارج زاہد ملک کا صوبہ پوٹھوہار کے قیام کے لیے تحریک شروع کرنے کا اعلان-انتظامی بنیادوں پر صوبوں کا قیام پاکستان کے مسائل کے حل کی ضرورت ہے-صوبہ ہزارہ، صوبہ بہاولپور کی طرح پوٹھوہار کے عوام کو بھی صوبہ ملنا چاہیے-
اسلام آباد اور اس کے اردگرد کے علاقے دیہی اور شہری کی غیر منصفانہ اور غیر مساوی تقسیم کا شکار ہیں-وفاقی دارالحکومت کے باشندے ہونے کے باوجود پوٹھوہار کے عوام بنیادی سہولیات کے لیے ترس رہے ہیں-پورے پاکستان کے میزبان اسلام آباد کے مقامی باشندے نوکریوں اور ترقی کے عمل میں برسوں پیچھے ہیں-صوبہ پوٹھوہار کے قیام سے مقامی باشندوں کو ان کے تمام حقوق اور وسائل مل سکتے ہیں-


