لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)صوبائی وزیر کھیل و محنت ملک فیصل ایوب کھوکھر، ایم این اے ملک افضل کھوکھر، ایم این اے ملک سیف الملوک کھوکھر، ایم پی اے ملک شہباز کھوکھر، ملک خالد کھوکھر اور ملک شفیع کھوکھر کے ہمراہ فتح پور، قصور میں ایم پی اے ملک احمد سعید کی رہائشگاہ پر پہنچے جدھر انہوں نے انکے والد اور اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کے ماموں مرحوم حاجی حنیف خان کے انتقال پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا۔ اس موقع پر فاتحہ خوانی کی گئی اور مرحوم کی مغفرت، بلندیٔ درجات اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔
ملک فیصل ایوب کھوکھر نے کہا کہ حاجی حنیف خان ایک نیک اور شفیق شخصیت تھے جن کی کمی ہمیشہ محسوس کی جاتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ سوگوار خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات کی بلندی اور آخرت کی منازل آسان فرمائے۔


