57

موسلادھاربارش کےباعث راول ڈیم میں پانی کی سطح میں نمایاں اضافہ ہوگیا

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)موسلادھاربارش کےباعث راول ڈیم میں پانی کی سطح میں نمایاں اضافہ ہوگیا-اسلام آباد اورراولپنڈی میں موسلادھار بارش، مختلف علاقے زیر آب، نالہ لئی کے اطراف ہائی الرٹ جاری-اسلام آباد کے سیکٹر جی 8 مرکز میں گاڑیاں پانی میں ڈوب گئیں، بنی گالہ اور سری نگر ہائی وے بھی زیرآب آگئے-

اسلام آباد میں موسلادھار بارش کے باعث راول ڈیم میں پانی کی سطح میں نمایاں اضافہ ہو گیا۔راول ڈیم میں پانی کی سطح ایک ہزار 751 فٹ تک پہنچ گئی، جبکہ اسپل ویز کل بروز منگل صبح 7 بجے کھول دیے جائیں گے۔اسسٹنٹ کمشنر نیلور کی جانب سے سپل ویز کھولنے کے عمل کی نگرانی کی جائے گی۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہریوں سے ندی نالوں سے دور رہنے کی اپیل کی گئی ہے۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ تمام اداروں کو فوری رسپانس اور کوآرڈی نیشن کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے، ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں