خیبرپختونخوا(ایچ آراین ڈبلیو)وزیر اعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی سے پاکستان میں یونیسف کی کنٹری ریپریزنٹیٹو پرنیلے آئرن سائیڈ کی ملاقات-ملاقات میں بلوچستان میں پولیو، روٹین ایمونائزیشن، تعلیم اور صحت کے شعبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا-موثر باہمی رابطہ کاری کے ذریعے فلاح عامہ کے اقدامات کو بار آور بنانے پر اتفاق کیا گیا-
یونیسف کی جانب سےمحکمہ صحت کے اسٹاف کی تکنیکی معاونت اور استعداد کار بڑھانے کے لیے تربیت کی پیشکش بلوچستان میں صحت اورتعلیم سمیت عوامی سہولیات کے منصوبوں میں عالمی پارٹنرز کے تعاون کو سراہتے ہیں-پولیو کے خاتمے اور روٹین ایمونائزیشن کی مہم کو مزید موثر بنایا گیا ہے-صحت اور تعلیم کے شعبوں میں بڑے پیمانے پر اصلاحات لارہے ہیں-
پرائمری ہیلتھ کیئر کے لیے غیر معمولی وسائل مختص کئے گئے ہیں-صحت و تعلیم کے شعبوں میں افرادی قوت کی کمی پوری کرنے کے لیے کنٹریکٹ بھرتیاں جاری ہیں-گزشتہ ایک سال میں 3200 بند اسکول فعال کیے گئے-رواں سال کے دوران مزید 1200 نئے کمیونٹی اسکول قائم کریں گے-
پرعزم ہیں کہ سال کے اختتام تک کوئی اسکول بند نہیں رہے گا-سندھ سے ملحقہ اضلاع میں ممکنہ سیلابی صورتحال مانیٹرکررہے یں-بارڈر ایریازمیں پیشگی اقدامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے-بلوچستان میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں-صوبے میں پہلا ویمن اکنامک امپاورمنٹ انڈومنٹ فنڈ قائم کردیا گیا ہے-یونیسف بلوچستان حکومت کے ساتھ صحت و تعلیم میں تعاون جاری رکھے گا-بلوچستان میں بچوں کی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیح ہے-


