اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)بین الاقوامی آمد اور روانگی پرمسافروں کو بہترین سہولیات کے لیے ایف آئی اے، ایئرلائنز اور سول ایوی ایشن کا مشترکہ لائحہ عمل تیار-ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور کیپٹن (ریٹائرڈ) محمد علی ضیا کی زیر صدارت ایئرلائنز اور سول ایوی ایشن علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور کے نمائندگان کا اہم اجلاس-
اجلاس کامقصد ادارہ جاتی ہم آہنگی کوفروغ دیتے ہوئے انسانی سمگلنگ کی روک تھام اور امیگریشن کلیرنس کے عمل کو مزید موثر اور تیز بنانا تھا-ایئرلائنز اور سول ایوی ایشن نمائندگان نے اجلاس میں اپنے تحفظات، عملی مشکلات اور تجاویز پیش کیں-اجلاس میں بین الاقوامی آمد اور روانگی پر بہترین انتظامات کے لیے مشترکہ اقدامات پر اتفاق کیا گیا-اجلاس مین امیگریشن کے تمام مراحل میں غیر ضروری تاخیر کے خاتمے پر تبادلہ خیال کیا گیا-
اجلاس کے دوران امیگریشن کے تمام مراحل میں مسافروں کی سفری دستاویزات کی جانچ پڑتال کے حوالے سے ادارہ جاتی تعاون پر تفصیلی بات ہوئی-ڈائریکٹرایف آئی اے لاہور کی جانب سے مکمل ادارہ جاتی تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی-اجلاس میں باہمی تعاون، عملی مشکلات اور ان کے حل پر تفصیلی گفتگو ہوئی-آئندہ بھی پیشرفت کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا-


