راولپنڈی(آیچ آراین ڈبلیو)آج سے 60 سال قبل 1965 کی جنگ کے دوران یکم ستمبر کو پاک فضائیہ کے شاہینوں نے بھارتی فضائیہ کو کاری ضرب لگا کر برتری قائم کی۔ اسکواڈرن لیڈر سرفراز رفیقی اور فلائٹ لیفٹیننٹ امتیاز بھٹی نے دشمن کے ویمپائر طیاروں کو فضائی جھڑپ میں نشانہ بنا کر دو طیارے مار گرائے۔ اس کے بعد بھارتی فضائیہ کو اپنے ویمپائر اور اوریگن طیارے فرنٹ لائن سے ہٹانے پڑے، جس سے اس کی فضائی قوت 35 فیصد تک کم ہو گئی اور پاک فضائیہ نے اپنی برتری ثابت کر دی۔
50


