57

ایس ایس پی ملیرکا پولیو مہم کے آغاز پر اسپتالوں، یوسیز اور حساس پوائنٹس کا دورہ

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ایس ایس پی ملیر ڈاکٹر عبدالخالق نے انسداد پولیو مہم کے آغاز پر اسپتالوں، یوسیز اور حساس پوائنٹس کا دورہ کیا، اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔پولیو ٹیموں کی حفاظت کے لیے ملیر پولیس نے مؤثر اور متحرک سیکیورٹی پلان ترتیب دیا ہے۔ایس ایس پی ملیر نے فیلڈ میں موجود پولیس افسران، لیڈیز اہلکاروں اور انٹیلیجنس اسٹاف کو سیکیورٹی سے متعلق ضروری بریفنگ دی۔

ایس ایس پی ملیر ڈاکٹر عبدالخالق نے دورے کے دوران نہ صرف سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا بلکہ خود بچوں کو پولیو کے قطرے بھی پلائے۔ڈسٹرکٹ ملیر میں انسداد پولیو مہم کے دوران مجموعی طور پر 750 سے زائد افسران و جوان، لیڈیز پولیس اور انٹیلیجنس اسٹاف تعینات کئے گئے ہیں۔ جو مربوط کوآرڈینیشن کے تحت سیکیورٹی امور سرانجام دے رہے ہیں۔

پولیس کی جانب سے نہ صرف موبائل اور موٹر سائیکل گشت بڑھایا گیا ہے بلکہ اہم پوائنٹس پر اسٹینڈنگ گارڈز اور کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم سے بھی نگرانی کی جا رہی ہے۔

ایس ایس پی ملیر نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلوانے میں بھرپور تعاون کریں اور ٹیموں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔

پولیو کے خلاف جنگ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، اور پولیس اس قومی مہم میں نہ صرف سیکیورٹی فراہم کر رہی ہے بلکہ عملی طور پر بھی اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔”

اپنا تبصرہ بھیجیں