88

ضلع کیماڑی میں انسداد پولیو مہم، سخت سیکیورٹی انتظامات کے ساتھ شروع

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ضلع کیماڑی میں انسداد پولیو مہم، سخت سیکیورٹی انتظامات کے ساتھ شروع۔ایس ایس پی صاحب ضلع کیماڑی جناب کیپٹن (ر) فیضان علی نے صبح سویرے ضلع کا وزٹ کرکے سیکیورٹی کے انتظامات کو چیک کیا۔ایس ایس پی کیماڑی نے پولیس افسران و جوانوں اور پولیو ورکرز کو سیکیورٹی سے متعلق بریفنگ دی۔

پولیو ٹیموں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے.ضلع بھر میں جاری پولیو مہم کے دوران 1000 سے زائد افسران و جوان سیکیورٹی پر تعینات کئے گئے ہیں۔عوام الناس سے گزارش کی جاتی ہے کہ پولیو ٹیموں اور پولیس اہلکاروں کے ساتھ تعاون کرکے قومی فریضہ کی ادائیگی میں ہمارا ساتھ دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں