کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)صائمہ عرابین ولاز سرجانی ٹاو¿ن کے رہائشی پانی کی مصنوعی قلت کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے مکینوں کا کہناہےکہ علاقےمیں کئی مہینوسےپانی کی فراہمی معطل ہےجس کی وجہ سے گھریلو امور بری طرح متاثر ہو رہے ہیںجبکہ انتظامیہ 5,5اور 10,10ہزارمینٹینینس جبکہ پانی اورسیوریج کےبل کےنام پررہائشیوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہی ہے اور رہائشی مہنگے ٹینکرز خریدنے پرمجبور ہیں ،جس سے غریب اور متوسط طبقہ شدید مشکلات کا شکار ہے اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے جان بوجھ کر پانی کی قلت پیدا کی گئی ہےاورٹینکرمافیا کوکھلی چھوٹ دی جا رہی ہےانہوںنے کہاکہ صائمہ عرابین ولازسوسائٹی کے سامنے سے گزرنے والی K4لائن کو ٹور کراطراف سے بلڈرز پانی کی چوری کر رہے ہیں جس کی وجہ سے سڑک مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہے جبکہ حب ڈیم سے قریب صائمہ عرابین ولاز پانی سے محروم ہے مظاہرین نے کہا کہ متعدد بار واٹر بورڈ حکام اور ضلعی انتظامیہ کو شکایات درج کروائی گئیں، مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی شہریوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر پانی کی فراہمی بحال کی جائے اور ذمہ دار عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے اس موقع پر مکینوں نے متنبہ کیا کہ اگر مسئلہ حل نہ کیا گیا تو احتجاج کا دائرہ کار وسیع کر دیا جائے گا اور شہر بھر کی اہم شاہراہوں پر دھرنے دیے جائیں گے انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ اور متعلقہ حکام سے اپیل کی کہ شہریوں کو پانی جیسی بنیادی سہولت سے محروم کرنے والوں کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے-
89


