لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)پنجاب کی 43 جیلوں میں مجموعی طور پر 645 قیدی ایچ آئی وی سے متاثر ہیں۔ ڈان نیوز کے مطابق اس بات کا انکشاف پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام کی رپورٹ میں ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایڈز میں مبتلا سب سے زیادہ 148 قیدی راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں پائے گئے۔ اڈیالہ جیل میں اس وقت گنجائش سے دوگنا قیدی ہیں۔ جہاں ایک ہزار 994 قیدیوں کی جگہ پر 4 ہزار 337 قیدی موجود ہیں۔ لاہور کی ڈسٹرکٹ جیل (کیمپ جیل) میں 83 قیدی متاثر پائے گئے، فیصل آباد کی سینٹرل جیل میں 37، لاہور کی سینٹرل جیل (کوٹ لکھپت) اور گوجرانوالہ کی سینٹرل جیل میں 27، 27 قیدی ایچ آئی وی پازیٹو نکلے۔ باقی 38 جیلوں میں ایچ آئی وی مثبت قیدیوں کی مجموعی تعداد 323 ہے۔
118


