88

عدالت نے رہائی کی رپورٹ پرنوٹس جاری کردیا، فرحان غنی ودیگر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)انسداد دہشت گری عدالت (اے ٹی سی) نے چنیسر ٹاؤن کے چیئرمین فرحان غنی و دیگر کے خلاف سرکاری ملازمین پر تشدد کیس میں رہائی سے متعلق رپورٹ پر ملزمان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے واضح کیا کہ قانون کے مطابق اس رپورٹ پر فیصلہ کیا جائے گا۔

ٹاؤن اے ٹی سی کراچی میں چیئرمین فرحان غنی ودیگرکےخلاف سرکاری ملازمین پرتشدد اور دھمکانے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔دوران تفتیشی افسر اور پراسیکیوٹر عدالت میں پیش ہوئے، تفتیشی افسر نے ملزمان کی رہائی سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کی۔دوران سماعت تفتیشی افسر نے مچلکے سے متعلق رپورٹ پیش کی، جس پر عدالت نے استفسار کیا کہ ملزمان مدعی مقدمہ کہاں ہیں-

عدالت نےریمارکس دیئےکہ پولیس نےملزمان کوریلیف دے دیا، دیکھنا ہے کہ 497 اس کیس میں بنتا ہے یا نہیں۔عدالت کے استفسار پر تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزمان سے 10 لاکھ روپے کے مچلکے لیے ہیں، تفتششی افسر نے مچلکے سے متعلق رپورٹ پیش کی۔اس پر عدالت نے بتایا کہ اس رپورٹ میں لکھا ہے کہ ضامن ملزمان کو 30 تاریخ کوپیش کرے گا، ملزمان کہاں ہیں؟ کیوں پیش نہیں کیا گیا؟

عدالت نے کہا کہ تفتیشی افسر کو قانونی کی سمجھ بوجھ ہوتی تو ضامن کی آج زر ضمانت ضبط ہوجاتی، عدالت یہ دیکھے گی کہ تفتیشی افسر نے جو اختیارات کا استعمال کیا ہے وہ قانون کے مطابق ہیں بھی یا نہیں۔عدالت نے ملزمان کی رہائی سے متعلق زیر دفعہ 497 رپورٹ پر ملزمان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے، ملزمان کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں