81

واٹس ایپ نے ایپل ڈیوائسز سے خفیہ طور پر ڈیٹا ہیک کرنیوالا بگ دور کردیا

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)میٹا کی زیر ملکیت میسجنگ ایپ واٹس ایپ کی جانب سے اپنی آئی او ایس اور میکس ایپس کے ’ زیرو کلک بگ‘ کو فکس کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔اس سکیورٹی بگ کو “مخصوص ٹارگٹڈ صارفین” کے ایپل ڈیوائسز سے خفیہ طور پر ڈیٹا ہیک کرنے کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔

واٹس ایپ کی جانب سے جاری سکیورٹی ایڈوائزری کے مطابق ’واٹس ایپ نے بگ CVE-2025-55177 کو ٹھیک کردیا ہے، ایپ میں موجود اس خامی کو ’مخصوص صارفین ‘ کے ایپل ڈیوائسز سے ڈیٹا ہیک کرنے کیلئے استعمال کیا گیا تھا-

اپنا تبصرہ بھیجیں