کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)صوبائی وزیر سعید غنی کے بھائی فرحان غنی کو رہا کردیا گیا۔ مقدمے میں گرفتار فرحان غنی کے تین ساتھیوں کو بھی رہائی مل گئی۔ فرحان غنی کے وکیل کا کہنا ہے کہ مدعی مقدمی سہیل نے گزشتہ رات مقدمہ واپس لے لیا تھا، مدعی مقدمہ نے مقدمہ واپس لینے کی درخواست جمع کرا دی تھی۔ فرحان غنی کے وکیل کا کہنا ہے کہ پولیس نے درخواست منظور کرتے ہوئے دفعہ 493 کے تحت ملزم کو رہا کردیا ہے۔ ملزم کی رہائی سے متعلق عدالت میں رپوٹ جمع کروا دی جائے گی۔ ملزم فرحان غنی اور ساتھیوں کو جسمانی ریمانڈ پورا ہونے پر آج انسداد دہشتگردی کی منتظم عدالت میں پیش کرنا تھا۔ فرحان غنی اور انکے ساتھیوں کو مبینہ طور پر سرکاری افسر پر تشدد کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔
55


