83

مالیاتی جرائم کا تدارک،ایف آئی اے،بینکوں کے روابط مزید مضبوط بنانے کا عزم

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)مالیاتی جرائم کے تدارک کے لیے ایف آئی اے اور بینکوں کے روابط مزید مضبوط بنانے کا عزم- ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور کی قومی اور پرائیویٹ کمرشل بینکوں کے اعلی عہدیداران سے اہم ملاقات-ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور کیپٹن (ریٹائرڈ) محمد علی ضیاء کی زیر صدارت پاکستان کے قومی اور پرائیویٹ کمرشل بینکوں کی کمپلائنس ڈویژن کے سربراہان سے ایف آئی اے لاہور میں اہم اجلاس منعقد کیا گیا-

اجلاس میں تمام بڑے قومی و کمرشل بینکوں کے کمپلائنس ڈویژن کے سربراہان نے شرکت کی۔ اجلاس کا مقصد مالیاتی جرائم کی روک تھام اور ریگولیٹری کمپلائنس سے متعلق معاملات پر ادارہ جاتی ہم آہنگی کو فروغ دینا، معلومات کا بروقت اور موثر تبادلہ اور اس ضمن میں درپیش چیلنجز کا جائزہ لینا تھا۔اجلاس کے دوران بینکنگ نمائندگان نے اپنے تحفظات، عملی مشکلات اور تجاویز بھی پیش کیں-

اجلاس کےدوران بینکنگ سیکٹراورایف ائی اے کےدرمیان معلومات کےتیزاورموثر تبادلے پر اہم مشاورت کی گئی-اجلاس میں منی لانڈرنگ کی روک تھام کےلیےمشکوک لین دین کی بروقت رپورٹنگ پرتفصیلی بات ہوئی۔ اجلاس میں ایف آئی لاہور کے افسران کی پیشہ ورانہ تربیت اورصلاحیتوں میں اضافےکےلیے بینکنگ سیکٹر کے ساتھ باہمی ٹریننگ سیشنز کے انعقاد پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا-بینکنگ فراڈ اور مالیاتی جرائم میں ملوث منظم عناصر کے خلاف لیگل ٹیمز کے باہمی تعاون کے ذریعے ریکوری اور عدالتوں کے ذریعے سزا دلوانے کے عمل پر زور دیا گیا-

بینکنگ فراڈز، مالی بے ضابطگیوں اور قانونی معاونت کے ضمن میں بروقت کارروائی کے طریقہ کار کو بھی بہتر بنانے پر تفصیلی مشاورت کی گئی-ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور کی جانب سے مکمل ادارہ جاتی تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی- ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور نے ایف آئی اے اور بینکاری شعبے کے مابین مؤثر روابط کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا-اجلاس میں باہمی دلچسپی کے امور پر اشتراکِ عمل اور مشترکہ اقدامات کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس ضمن میں آئندہ جائزہ اجلاس سہ ماہی بنیادوں پر منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا، تاکہ پیش رفت کا جائزہ لیا جا سکے اور باہمی تعاون کو مزید ادارہ جاتی شکل دی جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں