کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)بین الاقوامی شہرت یافتہ اورصدارتی ایوارڈ یافتہ نعت خواں صدیق اسمعیل نے کہا ہےکہ نعت گوئ آسان کام نہیں اسے لکھنے اور پڑھنے میں بہت زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے جذبات کو پس پشت ڈال کر لکھنا اور پڑھنا ضروری ہے نعت پڑھتے اور لکھتے ہؤے الفاظ کا چناؤ بہت اہم ہے ذراسی بے احتیا تی شرک کے قریب پہنچ سکتی ہے اور شرک کی معافی نہیں وہ اپنی رہائش گاہ پر پی ایف یو جے کے سیکریٹری جنرل اور کراچی پریس کلب کے سابق سیکریٹری نعت گو شاعر علاؤالدین ہمدم اخانزادہ سے گفتگو کرتے ہؤے کہی اس موقع پر اے ایچ خانزادہ نے اپنا نعتیہ مجموعۂ کلام “عشق عقیدہ “ بھی پیش کیا اور گزارش کی کہ اس مجموعہ سے کسی نعت کو اپنی آواز عطا فرمائیں تو میرے لئے باعث توقیر اور فخر ہوگا صدیق اسمعیل کہ انشااللہ ضرور پوری کوشش کرونگا ملاقات میں نعت خوانی کے حوالے سے مفصل اور سیر حاصل گفتگو ہؤی صدیق اسمعیل نے اے ایچ خانزادہ کو نعتیہ کلام کے مجموعہ کی اشاعت پر مبارکباد دی-
90


