اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)یکم ستمبر سے ملک بھر میں پولیو مہم شروع ہو رہی ہے-ملک کے مختلف حصوں میں سیلابی صورتحال ہے-آج اس حوالےسےاہم میٹنگ ہوئی جس میں چاروں صوبوں کےچیف سیکرٹریزشامل ہوئے۔پنجاب میں دس ستمبرسےپولیومہم شروع ہو گی-باقی تینوں صوبوں میں یکم ستمبر سے پولیو مہم شروع ہو گی-
ملک کے 127 اضلاع کے سیوریج میں پولیو وائرس موجود ہے۔پولیو سے بچاؤ کا واحد حل پولیو ویکیسن ہے-26 میں سے سولہ کیسز پولیو کے کے پی کے میں ہے-تیرہ کیسز جنوبی کے پی کے سے سامنے آئے جس کی وجہ سے وہاں پولیو مہم شروع نہیں ہوئی-وہاں سیکورٹی کی وجہ سے پولیو مہم شروع نہیں ہوئی-کراچی میں پولیو سے سب سے زیادہ انکاری والدین ہیں-کراچی کے سیوریج میں پولیو وائرس موجود ہے۔


