کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)کمشنر کراچی کی جانب سے دودھ کی قیمتوں کے تعین کے خلاف ڈیری فارمرز کی درخواست کی سماعت ہوئی-کمشنر کے پاس اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بغیر قیمتوں کے تعین کا اختیار نہیں ہے-عدالت نے کمشنر کراچی کو تمام اسٹیک ہولڈر کے ساتھ میٹنگ کے بعد قیمت کے تعین کا حکم دیا تھا-
کمشنر کراچی کی جانب سے تاحال میٹنگ نہیں بلائی گئی ہے-کمشنر کراچی کی جانب سے بغیر مشاورت دودھ کی قیمت طے کی جارہی ہے-عدالت کا ایک ماہ میں کمشنر کراچی کو اسٹیک ہولڈر سے مشاورت کرنے کا حکم-مشاورت کے بعد عملدرآمد رپورٹ پیش کی جائے-


