49

کمشنرکراچی کی زیرصدارت ایڈوائزری کمیٹی برائےپرائس کنٹرول کا اجلاس منعقد

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)۔۔۔کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیر صدارت کھانے پینے کی اشیاء کی مناسب قیمتیں مقرر کرنے کے لئے مختلف اشیاء کی ایسوسی ایشنزکےنمائندوں انتظامیہ اوربیورو آف سپلائی کے افسران پر مشتمل قائم ایڈوائزر ی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ۔دالوں چاول آٹے گوشت مصالہ جات انڈے ۔مرغی کے گوشت سمیت کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں کا جائز ہ لیا گیا۔

قیمتوں میں شہریوں کو ریلیف فراہم کر نے کے لئے اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ اشیاء کی قیمتوں کو مستحکم رکھنے سرکاری نرخوں کو سختی سے نافذ کرنے سبزی منڈی میں اکشن نظام اؤر ماشہ خوری کے نظام کو شفاف بنانے اور مارکیٹ کمیٹ کو فعال کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے ۔

فیصلہ کیا گیا کہ سبزیوں اور فروٹس کی قیمتیں مقرر کر نے کے نظام کو شفاف بنایا جا ے گا کمیٹی نے اتفاق کیا کہ سبزی منڈی میں اکشن کے مو جو دہ نظام کو شفاف بنانے کے لئے اور بازاروں میں سرکاری نرخوں پر اشیاء کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے ماشہ خوروں ( commission agent) کے کردار کو مثبت بنانے کی ضرورت ہے فیصلہ کیا گیا کہ سبزی منڈی میں اکشن نظام کو شفاف اور بہتر بنانے اؤر سرکاری نرخوں کے نفاذ کے سلسلے میں ماشہ خوروں کے کردار کو مثبت بنانے کے لیے ڈپٹی کمشنر شرقی اقدامات کریں گے کمشنر نے ڈپٹی کمشنر شرقی ابرار جعفر کو ہدایت دی کہ وہ اکشن نظام اؤر ماشہ خوری کے نظام کو شفاف بنانے میں اپنا کردار ادا کریں مار کیٹ کو فعال بنائیں۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اشیاء خوردونوش کی سرکاری نرخوں پر فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے شہر کی13 بڑی مارکیٹوں میں قیمتیں چیک کرنے کی خصوصی مہم شروع کی جائے گی ۔ تمام ڈپٹی کمشنرز اپنے اپنے ضلع کی مارکیٹوں میں قیمتیں چیک کر نے کے لئے مہم شروع کریں گے اور سرکاری نرخوں کی خلاف ورزی کے مرتکب دکانداروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کریں گے ۔

اجلاس میں کراچی ہول سیلرز گروسری ایسوسی ایشن کے صدر رؤوف ابراہیم ممتاز تاجر محمود مولوی،، کراچی ویجیٹبلز ٹریڈرز ویلفئر ایسوسی ایشن کے نمائندے عبد الروف تنولی ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری شوکت مختار ۔مصالحہ جات کی ا یسوسی ایشن کے نمائندے صارفین کی تنظیم سی آر پی سی کےچئرمین شکیل بیگ اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر ز رابعہ سید بیورو آف سپلائی کے افسران اور دیگر نے شرکت کی-

اپنا تبصرہ بھیجیں