کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)سیلابی صورتحال کےپیش نظرچیف سیکریٹری سندھ کی زیرصدارت 24گھٹوں میں دوسرااجلاس-اجلاس میں سیکر یٹری آبپاشی، سیکریٹری صحت،سیکریٹری لائیو اسٹاک سمیت تمام کمشنر اور ڈپٹی کمشنر اور انچارج کنٹرول روم بلاول ابڑو شریک-اجلاس میں ممکنہ ہائے فلڈ کے پیش نظر انتظامات کا جائزہ لیا گیا-
پنجند اور گڈو بیراج پر پانے کے بہائو پر نظر رکھے ہوئے ہیں-پنجند پر 7 تاں 8 لاکھ کیوسک پانے آئے گا۔ اجلاس میں سیکریٹری آبپاشی کی بریفنگ دی گئی-آبپاشی کا عملہ دریا کے بندوں پر موجود ہے۔جو لوگ اب کچے سے پکے کی طرف آنا چاہتے ہیں انھے کشتی کی سہولت فراہم کی جائے۔
سانپ کےکاٹنےکااینٹی وینم اورریبیزویکسینیشن کی دستیابی کویقینی بنایا جائے۔ویکسینیشن کےلئےآن سائیٹ پوائینٹ بنائے جائیں۔کسی بھی صورتحال سےنمٹنےکہ لیے موبائیل ٹیمیں تشکیل دی جائیں۔ چیف سیکریٹری سندھ کی سیکریٹری صحت اور سیکریٹری لائیو اسٹاک کو ہدایت-اینٹی وینم اور ریبیز ویکسینیشن کے لیے موبائیل ٹیم کو بھی موبیلائیز کیا جائے۔


