63

سندھ حکومت سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پرعزم ہے، ناصر حسین شاہ

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)سندھ کے صوبائی وزیرناصرحسین شاہ نےکہا کہ سندھ حکومت سیلابی صورتحال سےنمٹنےکیلئےپرعزم ہے۔صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نےنجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ انتظامات مکمل ہیں، کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں، سندھ کے تمام اضلاع میں متعلقہ اداروں کو الرٹ کردیا ہے، تمام بیراجوں کے دروازے بہترحالت میں ہیں۔

ناصر حسین شاہ کا مزید کہنا تھا کہ پانی کا ریلا بڑا ہونے کی صورت میں کچے کاعلاقہ سب سے زیادہ متاثرہوگا، ،بھارت نے اچانک پانی چھوڑا جس کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے، پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثرہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں