کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ٹاؤن چیئرمین ظفراحمد خان کی نگرانی میں سیوریج کی نئی لائنوں کی تنصیب کاکام جاری ہے۔سیکیورٹی پریس تاملیر ہالٹ روڈ پرسیوریج کادیرینہ مسئلہ حل کروانےکےلئےکام کاآغازکردیا گیا ہے۔ماڈل کالونی ٹاؤن چیئرمین ظفر احمد خان، ٹاؤن میونسپل کمشنر سید امداد علی شاہ کی کاوشوں سے سیوریج کی نئی لائنوں کی تنصیب کا کام جاری ہے۔سیکیورٹی پرنٹنگ پریس تا ملیر ہالٹ روڈ پر سیوریج کےباعث عوام کوشدید دشواری کاسامنا کرنا پڑرہا تھا،جس پرٹاؤن چیئرمین ظفراحمد خان کی ہدایت پر مسئلے کو حل کرنے کے لئے سیوریج کے پائپ منگوا لیئے گئے تھے، اور اب نئی سیوریج لائنوں کی تنصیب کے کام کا آغاز کردیا گیا ہے۔عوام کو پریشانی سے نجات دلانے کے لئے ماڈل کالونی ٹاؤن چیئرمین ظفر احمد خان خود موقع پر موجود ہیں اور سیٹھ جی ریسٹورنٹ کے سامنے سیوریج پائپ لائنوں کی تنصیب کے کام کی نگرانی کر رہے ہیں ان کے ہمراہ یوسی کوآرڈینیٹر عبدالحسیب اور واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے مہتاب بھائی بھی موجود تھے۔
54


