کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)اب ضلع سینٹرل کے سڑکوں کی مرمت ہوگی عوام کے سامنے!بلدیہ عظمیٰ کراچی کا شفافیت کی جانب ایک انقلابی قدم۔میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کے ویژن کے تحت 106 سڑکوں کی مرمت اور بحالی کے منصوبوں پر کام کا آغاز۔
اب شہری اپنے ضلع میں سڑکوں کی بحالی کے حوالے سے براہِ راست انجینئرز سے رابطہ کر سکیں گے۔اگر شکایت حل نہ ہو تو شہری براہِ راست میئر کراچی کو شکایت درج کروا سکتے ہیں۔رابطہ کے لیے درج ذیل نمبر استعمال کریں یا ویبسائٹ www.kmc.gos.pk پر جا کر براہِ راست میئر کراچی سے بات کریں۔


